سورة مريم - آیت 2

ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهُ زَكَرِيَّا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یہ ہے تیرے پروردگار کی اس مہربانی کا ذکر جو اس نے اپنے بندے زکریا (١) پر کی تھی۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اب حضرت زکریا نبی علیہ السلام پر جو لطف الٰہی نازل ہوا اُس کا تذکرہ ہو رہا ہے۔ حضرت زکریا علیہ السلام بنی اسرائیل میں سے زبردست رسول تھے۔ یہ بڑھئی تھے اور یہی پیشہ ان کا ذریعہ آمدنی تھا۔ (مسلم: ۲۳۷۹)