سورة الإسراء - آیت 20

كُلًّا نُّمِدُّ هَٰؤُلَاءِ وَهَٰؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ ۚ وَمَا كَانَ عَطَاءُ رَبِّكَ مَحْظُورًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ہر ایک کو ہم بہم پہنچائے جاتے ہیں انھیں بھی اور انھیں بھی تیرے پروردگار کے انعامات میں سے۔ تیرے پروردگار کی بخشش رکی ہوئی نہیں ہے (١)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

کوئی دوسرے کا رزق روک نہیں سکتا: کیونکہ دنیوی مال و دولت اللہ کی بخشش ہے جو اس دنیا دار کو بھی ملتی ہے جو صرف اسی کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ اور آخرت کے طلب گار کو بھی ملتی ہے۔ جتنی اس کے مقدر میں ہو تی ہے۔ تیرے رب کی نعمتیں عام ہیں نہ کسی کے روکے رکیں، نہ کسی کے ہٹائے ہٹیں، اس کے احکام کو کوئی رد نہیں کر سکتا، اس کے روکے ہوئے کو کوئی دے نہیں سکتا۔ اس کے ارادے کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔ دونوں قسم کے لوگوں کو ہم بڑھاتے رہتے ہیں۔