وَإِذَا بَدَّلْنَا آيَةً مَّكَانَ آيَةٍ ۙ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُنَزِّلُ قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مُفْتَرٍ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
جب ہم کسی آیت کی جگہ دوسری آیت بدل دیتے ہیں اور جو کچھ اللہ تعالیٰ نازل فرماتا ہے اسے وہ خوب جانتا ہے تو یہ کہتے ہیں کہ تو تو بہتان باز ہے۔ بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر جانتے ہی نہیں (١)۔
ازلی بدنصیب لوگ: یعنی ایک حکم منسوخ کرکے اس کی جگہ دوسرا حکم نازل کرتے ہیں جس کی حکمت و مصلحت اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے۔ اور اس کے مطابق وہ احکام میں رد بدل فرماتا ہے تو کافر کہتے ہیں کہ یہ کلام اے محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) تیرا اپنا گھڑا ہوا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ تو اس طرح نہیں کر سکتا۔ اللہ فرماتا ہے مشرکوں کی کم عقلی، بے ثباتی اور بے یقینی، یہ تو ازلی بدنصیب ہیں انھیں ایمان کیسے نصیب ہو۔ اللہ تعالیٰ قادر مطلق جو چاہے کرے، جو چاہے حکم کرے، ایک حکم کو اُٹھا کر دوسرے کو اس کی جگہ رکھ دے۔ (تفسیر طبری)