سورة النحل - آیت 87
وَأَلْقَوْا إِلَى اللَّهِ يَوْمَئِذٍ السَّلَمَ ۖ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اس دن وہ سب (عاجز ہو کر) اللہ کے سامنے اطاعت کا اقرار پیش کریں گے اور جو بہتان بازی کیا کرتے تھے وہ سب ان سے گم ہوجائے گی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس دن مشرک لوگوں نے جن بزرگوں اورپیروں وغیرہ کے متعلق یہ سمجھ رکھا تھا کہ وہ اللہ کے سامنے سفارش کرکے ہمیں چھڑالیں گے۔جب وہ دیکھیں گے کہ ان کی وہ بزرگ ہستیاں بھی اللہ کے حضورعاجزوناتواں بندوں کی طرح کھڑی ہیں۔سب کے چہرے اس دن اللہ حیی وقیوم کے سامنے جھکے ہونگے۔زیرفرمان،تابع ومطیع ہونگے۔ان کوسارے بہتان اورساری چالاکیاں بھول جائیں گی اور ان کا کوئی مددگارنہ ہوگا۔