سورة النحل - آیت 40

إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ إِذَا أَرَدْنَاهُ أَن نَّقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ہم جب کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو صرف ہمارا یہ کہہ دینا ہوتا ہے کہ ہوجا، پس وہ ہوجاتی ہے (١

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

کلمہ ’’ كُنْ فَيَكُوْنُ‘‘ کی صورت: اللہ کااردہ ہی اس کا حکم دیناہے ۔ اسے اپنی زبان سے ’’ كُنْ فَيَكُوْنُ‘‘ کا لفظ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس کاارادہ ہی حکم کا درجہ رکھتا ہے اور جب وہ ارادہ کرتاہے تو اس کی تکمیل کے لیے اسباب و وسائل از خود ہی مہیا ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور وہ کام ہوکے رہتاہے۔ کوئی چیزا س چیز میں مزاحم نہیں ہوسکتی ۔ اس آیت میں قیامت کی حکمت وعلت بیان کی جارہی ہے کہ اس دن اللہ تعالیٰ ان چیزوں میں فیصلہ فرمائے گا جن میں لوگ دنیا میں اختلاف کرتے تھے اور اہل حق و اہل تقویٰ کو اچھی جزا اور اہل کفر و فسق کو ان کے بُرے اعمال کی سزا دے گا۔ نیز اس دن اہل کفر پر یہ بات واضح ہوجائے گی کہ وہ قیامت کے عدم وقوع پر جو قسمیں کھاتے تھے ا ن میں وہ جھوٹے تھے ۔