سورة الحجر - آیت 79

فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُّبِينٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جن سے (آخر) ہم نے انتقام لے ہی لیا۔ یہ دونوں شہر کھلے (عام) راستے پر ہیں (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حجاز سے شام و فلسطین نیز عراق سے مصر کو جو تجارتی راستہ جاتاہے قوم لوط کا تباہ شدہ علاقہ اسی راستہ میں پڑتاہے۔ وہیں ذرا نیچے اتر کر قوم شعیب علیہ السلام کامسکن تھا۔ دونوں کے آثار راستہ چلنے والوں کو نظر آتے ہیں۔