سورة الحجر - آیت 75

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بلاشبہ بصیرت والوں کے لئے (١) اس میں بہت سی نشانیاں ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

گہری نظر سے جائزہ لینے اور غور و فکر کرنے والوں کو متوسمین کہاجاتاہے۔ متوسمین کے لیے اس واقعہ لوط علیہ السلام میں عبرت کے بہت سے نشان موجود ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ’’مومن کی عقل مندی اور دور بینی کا لحاظ رکھو وہ اللہ کے نور کے ساتھ دیکھتاہے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی آیت تلاوت فرمائی کہ وہ اللہ کے نور اور اللہ کی توفیق سے دیکھتا ہے۔‘‘(ترمذی: ۳۱۲۷)