وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِحَ فَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَسْقَيْنَاكُمُوهُ وَمَا أَنتُمْ لَهُ بِخَازِنِينَ
اور ہم بھیجتے ہیں بوجھل ہوائیں (١) پھر آسمان سے پانی برسا کر وہ تمہیں پلاتے ہیں اور تم اس کا ذخیرہ کرنے والے نہیں ہو (٢)۔
زندگی کے لیے پانی کی اہمیت: پانیوں سے لدی ہوائیں اس لیے کہاکہ یہ ان بالوں کو اٹھاتی ہیں جن میں پانی ہوتاہے۔پانی جو ہم اُتارتے ہیں اسے تم ذخیرہ کرکے رکھنے پر بھی قادر نہیں ہو ۔ یہ ہماری ہی قدرت و رحمت ہے کہ ہم اس پانی کو چشموں، کنوؤں اور نہروں کے ذریعے محفوظ رکھتے ہیں ورنہ ہم چاہیں تو پانی کی سطح اتنی نیچی کردیں کہ ان سے پانی لینا تمہارے لیے ممکن نہ رہے۔ وہ چاہے تو کسی مقام پر سالہا سال بارش ہی نہ برسائے۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہر سال بارش برابر ہی برستی ہے، ہاں تقسیم اللہ کے ہاتھ میں ہے پھر آپ نے یہی آیت تلاوت فرمائی۔ حکم بن عیینہ سے بھی یہی قول مروی ہے کہتے ہیں کہ بارش کے ساتھ اس قدر فرشتے اُترتے ہیں جن کی گنتی کل انسانوں اور جنات سے زیادہ ہوتی ہے، ایک ایک قطرے کا خیال رکھتے ہیں کہ وہ کہاں برسا اور اس سے کیا اُگا۔ (ابن کثیر: ۳/ ۱۰۹)