سورة الحجر - آیت 20
وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور اسی میں ہم نے تمہاری روزیاں بنادی ہیں (١) اور جنہیں تم روزی دینے والے نہیں ہو (٢)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ایسی مخلوق بھی انسانوں کی تعداد سے زیادہ ہے اور اس میں ہر قسم کے چرند، پرند،چوپائے،جانور، لونڈی، غلام سب شامل ہیں ان سب کی روز ی بھی اسی طرح زمین کے ساتھ وابستہ ہے جیسے تمہاری وابستہ ہے۔