سورة الحجر - آیت 14

وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِيهِ يَعْرُجُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور اگر ہم ان پر آسمان کا دروازہ کھول بھی دیں اور یہ وہاں چڑھنے بھی لگ جائیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

کافر ہٹ دھرم ہوتے ہیں۔ ان کی سرکشی، ہٹ دھرمی، ضد اور باطل پرستی کی کیفیت تو یہ ہے کہ بالفرض ان کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جائیں اور یہ ان دروازوں سے آسمان پر آئیں جائیں، تب بھی انھیں اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے اور وہ رسولوں کی تصدیق نہ کریں بلکہ یہ کہیں کہ ہماری نظربندی کردی گئی ہے ۔ ہم پر جادو کردیا گیاہے، جس کی وجہ سے ہم ایسا محسوس کررہے ہیں کہ ہم آسمان پر آ جارہے ہیں، حالانکہ ایسانھیں ہے۔