سورة الحجر - آیت 2
رُّبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
وہ وقت بھی ہوگا کہ کافر اپنے مسلمان ہونے کی آرزو کریں گے (١)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کافر یہ آرزو کب کریں گے۔ موت کے وقت جب فرشتے انھیں جہنم کی آگ دکھاتے ہیں یا جب جہنم میں چلے جائیں گے،یا اس وقت جب گنہگاروں، ایمان داروں کو کچھ عرصہ بطور سزا جہنم میں رکھنے کے بعد جہنم سے نکالا جائے گا یا میدان محشر میں جہاں حساب کتاب ہو رہاہوگا اور کافر دیکھیں گے کہ مسلمان جنت میں جارہے ہیں تو آرزو کریں گے کہ کاش وہ بھی مسلمان ہوتے۔