سورة الحجر - آیت 1
الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ا لر، یہ کتاب الٰہی کی آیتیں ہیں اور کھلی اور روشن قرآن کی (١)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قرآن کیاکچھ واضح کرنے والاہے۔ مطلب یہ ہے کہ یہ آیات اس قرآن کی ہیں جو اپنامدعا صاف صاف بیان کرتاہے۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ قرآن انسان کو تمام ترکیفیات سے آگاہ کرنے والاہے۔ اس کی پیدائش سے پہلے کے حالات بھی، پیدائش سے موت تک کی کیفیات سے بھی اور مرنے کے بعد بھی جو صورت احوال واقع ہونے والی ہے اسے کھول کھول کر بیان کرنے والاہے۔