سورة ابراھیم - آیت 38

رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ ۗ وَمَا يَخْفَىٰ عَلَى اللَّهِ مِن شَيْءٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اے ہمارے پروردگار! تو خوب جانتا ہے جو ہم چھپائیں اور جو ظاہر کریں۔ زمین و آسمان کی کوئی چیز اللہ پر پوشیدہ نہیں (١)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مطلب یہ ہے کہ تو میری دعا کا مقصد بخوبی جانتاہے ۔ اس شہر والوں کے لیے دعاکااصل مقصد تیری رضا ہے۔ تو تو ہرچیز کی حقیقت کو بخوبی جانتاہے۔ آسمان و زمین کی کوئی چیز تجھ سے مخفی نہیں۔