سورة ابراھیم - آیت 12
وَمَا لَنَا أَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللَّهِ وَقَدْ هَدَانَا سُبُلَنَا ۚ وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَىٰ مَا آذَيْتُمُونَا ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
آخر کیا وجہ ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ پر بھروسہ نہ رکھیں جبکہ اسی نے ہمیں ہماری راہیں سمجھائی ہیں۔ واللہ جو ایذائیں تم ہمیں دو گے ہم ان پر صبر ہی کریں گے توکل کرنے والوں کو یہی لائق ہے اللہ ہی پر توکل کریں (١)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مومنوں کو تو ہر کام میں اللہ ہی پر توکل کرنا ہے اور خصوصیت کے ساتھ ہمیں اللہ پر زیادہ توکل اور بھروسہ ہے۔ اس لیے بھی کہ اس نے تمام راہوں سے بہترین راہ دکھائی ۔ تم جتنا چاہے دکھ دو،ان شاء اللہ ہمارے ہاتھ سے دامن توکل چھوٹنے والانہیں۔ اللہ پر بھروسہ کرنے والوں کے لیے اللہ کافی ہے۔