سورة الرعد - آیت 41

أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا ۚ وَاللَّهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهِ ۚ وَهُوَ سَرِيعُ الْحِسَابِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کیا وہ نہیں دیکھتے؟ کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آرہے ہیں (١) اللہ حکم کرتا ہے کوئی اس کے احکام پیچھے ڈالنے والا نہیں (٢) وہ جلد حساب لینے والا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی عرب کی زمین مشرکین پر بتدریج تنگ ہو رہی ہے ۔ اسلام چاروں طرف پھیلتا جا رہاہے کیا وہ نہیں دیکھتے کہ مسلمان کافروں کو دباتے چلے آ رہے ہیں ۔ اسلام کو غلبہ دینا اور اسے پھیلانا ایسی بات ہے جس کا فیصلہ اللہ کرچکاہے ۔ جسے کوئی طاقت روک نہیں سکتی اور جوں جوں اسلام پھیل رہاہے کفار پرعرصہ حیات تنگ ہوتا جارہاہے۔