سورة الرعد - آیت 29
الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ طُوبَىٰ لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک کام بھی کئے ان کے لئے خوشحالی ہے (١) اور بہترین ٹھکانا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
طوبیٰ سے مراد کیا ہے: طوبیٰ کے مختلف معنی بیان کیے گئے ہیں جیسے خیر، حسنیٰ، کرامت، رشک، جنت میں مخصوص مقام وغیرہ مفہوم سب کا ایک ہی ہے یعنی جنت میں اچھا مقام اور اس کی نعمتیں اور لذتیں یعنی ایسی خوشی حاصل ہونا جس سے انسان کے دل و دماغ کے علاوہ اس کے حواس بھی لطف اندوز ہوں اور جنت کی نعمتیں سب ایسی ہی ہوں گی۔ بعض مفسرین نے طوبیٰ سے مراد وہ درخت لیا ہے جس کا ذکر احادیث میں آتا ہے کہ ’’وہ جنت میں ایک درخت ہے جس کے سایہ میں ایک سوار اگر سو سال بھی چلتا رہے تو اس کا سایہ ختم نہ ہو۔‘‘ (بخاری: ۶۵۵۲)