سورة یوسف - آیت 104
وَمَا تَسْأَلُهُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۚ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آپ ان سے اس پر کوئی اجرت طلب نہیں کر رہے ہیں (١) یہ تو تمام دنیا کے لئے نری نصیحت ہی نصیحت ہے (٢)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کفار کی ہٹ دھرمی: یعنی آپ جو کچھ بھی جفا کشی کر رہے ہیں مخلوق خدا کو خدا کی راہ دکھا رہے ہیں۔ اب اگر یہ لوگ نہیں مانتے تو نہ مانیں۔ یہ قرآن صرف ان کے لیے نہیں بلکہ تمام اہل عالم کے لیے نصیحت ہے۔ انھیں نہیں تو اور لوگوں کو اس سے ایمان نصیب ہو جائے گا۔ پھر اگر یہ نہیں مانتے تو آپ کا اس میں کچھ نقصان بھی نہیں آپ ان سے کچھ معاوضہ تھوڑے مانگ رہے تھے جو یہ بند کر دیں گے۔