سورة یوسف - آیت 95

قَالُوا تَاللَّهِ إِنَّكَ لَفِي ضَلَالِكَ الْقَدِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

وہ کہنے لگے کہ واللہ آپ اپنے اسی پرانے خبط (١) میں مبتلا ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یوسف علیہ السلام کی گمشدگی کی مدت اسی سال تھی اور قافلہ اسّی فرسخ آپ سے دور تھا۔ حضرت یعقوب علیہ السلام کو اپنے بیٹے سے والہانہ محبت تھی۔ بیٹے کہنے لگے، ابھی تک آپ اسی پرانی غلطی یعنی یوسف علیہ السلام کی محبت میں گرفتار ہیں یوسف علیہ السلام کی والہانہ محبت تخلیات کی صورت میں تمھارے دل میں گردش کرتی رہتی ہے اور وہی تخیل ہمیں بتانے لگتے ہو۔