سورة ھود - آیت 93

وَيَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ ۖ سَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَمَنْ هُوَ كَاذِبٌ ۖ وَارْتَقِبُوا إِنِّي مَعَكُمْ رَقِيبٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اے میری قوم کے لوگو! اب تم اپنی جگہ عمل کیئے جاؤ میں بھی عمل کر رہا ہوں، تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ کس کے پاس وہ عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کر دے اور کون ہے جو جھوٹا ہے تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں (١)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جب انھوں نے دیکھا کہ یہ قوم اپنے کفر و شرک پر مصر ہے۔ اور وعظ و نصیحت کا بھی ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تو کہا اچھا تم اپنی ڈگر پر چلتے رہو میں اپنا کام جاری رکھوں گا، تاآنکہ اللہ تعالیٰ خود ہی فیصلہ کردے جس سے ہر ایک کو معلوم ہو جائے گا کہ ہم میں سے راست پر کون تھا غلط کار کون تھا؟