وَلَقَدْ جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَىٰ قَالُوا سَلَامًا ۖ قَالَ سَلَامٌ ۖ فَمَا لَبِثَ أَن جَاءَ بِعِجْلٍ حَنِيذٍ
اور ہمارے بھیجے ہوئے پیغمبر ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر پہنچے (١) اور سلام کہا (٢) انہوں نے بھی جواب میں سلام دیا (٣) اور بغیر کسی تاخیر کے بچھڑے کا بھنا ہوا گوشت لے آئے (٤)
قصہ لوط علیہ السلام کی قوم کا: حضرت لوط علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بھتیجے تھے۔ جب حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کو ہلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا تو ان کی طرف فرشتے بھیجے گئے یہ فرشتے قوم لوط کی طرف جاتے ہوئے راستے میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس ٹھہرے اور انھیں بیٹے کی بشارت دی ابراہیم کو سلام کیا یہ فرشتے انسانی شکل میں آئے تھے اور آکر سلام کیا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے سلام کا جواب دیا ابراہیم علیہ السلام بڑے مہمان نواز تھے۔ تھوڑی دیر میں ایک بچھڑا بھون کر لے آئے اور کھانے کے لیے ان کے سامنے رکھا۔