سورة ھود - آیت 51
يَا قَوْمِ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى الَّذِي فَطَرَنِي ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اے میری قوم! میں تم سے اس کی کوئی اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر اس کے ذمے ہے جس نے مجھے پیدا کیا تو کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے (١)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نبوت اور رسالت پر اجر: ہر پیغمبر نے اپنی قوم سے یہ بات کہی کہ میں کسی لالچ کے بغیر اللہ کا پیغام پہنچا رہاہوں۔ میرا اجر تو میرا رب مجھے دے گا۔ اور دنیا اور آخرت کی بھلائی کی تمھیں راہ دکھانے والا تم سے کوئی اجرت طلب کرنے والا نہیں یہ موٹی سی بات تمھاری سمجھ میں نہیں آتی۔