سورة یونس - آیت 82
وَيُحِقُّ اللَّهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اللہ تعالیٰ حق کو اپنے فرمان سے (١) ثابت کردیتا ہے گو مجرم کیسا ہی ناگوار سمجھیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ بات اللہ کی عادت و حکمت کے خلاف ہے کہ کسی جگہ حق و باطل کا معرکہ در پیش ہو، اور مصلح کے مقابلہ میں مفسد کھڑے ہوں اور اس سے مقصود و اتمام حجت ہو تو ایسے مواقع پر اللہ تعالیٰ حق کی مدد کرتا اور سچ کو سب لوگوں کے سامنے سچ کرکے دکھلا دیتا ہے چاہے مجرموں کو ناگوار ہو۔