وَقَالُوا كُونُوا هُودًا أَوْ نَصَارَىٰ تَهْتَدُوا ۗ قُلْ بَلْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ
یہ کہتے ہیں کہ یہود و نصاریٰ بن جاؤ تو ہدایت پاؤ گے۔ تم کہو بلکہ صحیح راہ پر ملت ابراہیمی والے ہیں، اور ابراہیم خالص اللہ کے پرستار تھے اور مشرک نہ تھے۔ (١)
ملت ابراہیم میں سب سے اہم عقیدہ جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا وہ یہ ہے کہ حضرت ابراہیم موحد تھے شرک نہیں کرتے تھے ۔ حضرت ابراہیم یکسو تھے حنیف تھے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کوئی طریقہ نہیں صرف ابراہیم کا طریقۂ دین ہی صحیح ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی دین کی دعوت دیتے تھے دین میں یکسوئی پیدا کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے قبلہ کا تعین فرمایا۔ دن میں پانچ بار نماز میں یکسو ہونا سکھایا۔ اپنے ہر معاملے کا رخ اللہ تعالیٰ کی طرف کرنا ہے ۔ اپنی زندگی کے سارے فیصلے اللہ کی کتاب سے لینے ہیں۔ اپنی خواہش اور دوسروں کی م رضی کو اللہ کے مقابلے میں اہمیت نہیں دینی ۔ خدا رخی زندگی اپنانی ہے۔ملت ابراہیم پر وہی ہوسکتا ہے جو مشرک نہ ہو اور وہی ہدایت یافتہ ہوگا۔