سورة یونس - آیت 14
ثُمَّ جَعَلْنَاكُمْ خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ مِن بَعْدِهِمْ لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر ان کے بعد ہم نے دنیا میں بجائے ان کے تم کو جانشین کیا (١) تاکہ ہم دیکھ لیں کہ تم کس طرح کام کرتے ہو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے اہل عرب تمھاری باری آ چکی ہے پہلی قوموں کی جگہ تم نے لے لی ہے۔ اور جیسی زیادتی اور ظلم تم سے پہلے لوگ کرتے رہے وہ تم بھی کر رہے ہو، ان کے پاس بھی ہم نے رسول بھیجے اور تمھارے پاس بھی افضل الرسل آ چکے ہیں اور اب ہم یہ دیکھیں گے کہ تم سابقہ اقوام سے نصیحت و عبرت حاصل کرتے ہو کہ نہیں اور رسول پر ایمان لا کر اپنی باغیانہ روش سے باز آتے ہو یا نہیں۔