سورة التوبہ - آیت 86

وَإِذَا أُنزِلَتْ سُورَةٌ أَنْ آمِنُوا بِاللَّهِ وَجَاهِدُوا مَعَ رَسُولِهِ اسْتَأْذَنَكَ أُولُو الطَّوْلِ مِنْهُمْ وَقَالُوا ذَرْنَا نَكُن مَّعَ الْقَاعِدِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جب کوئی سورت اتاری جاتی ہے کہ اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول کے ساتھ مل کر جہاد کرو تو ان میں سے دولت مندوں کا ایک طبقہ آپ کے پاس آکر یہ کہہ کر رخصت لے لیتا ہے کہ ہمیں تو بیٹھے رہنے والوں میں ہی چھوڑ دیجئے (١

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ انہی منافقین کا ذکر ہے جنھوں نے حیلے تراش کر پیچھے رہنا پسند کیا۔ صاحب حیثیت اور مالدارطبقہ کو پیچھے تو نہیں رہنا چاہیے تھا کیونکہ ان کے پاس اللہ کو دیا ہوا سب کچھ موجود تھا۔ لیکن یہ بزدل اور ڈرپوک تھے اس لیے عورتوں کی طرح پیچھے رہ گئے۔