وَدَّ كَثِيرٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يَرُدُّونَكُم مِّن بَعْدِ إِيمَانِكُمْ كُفَّارًا حَسَدًا مِّنْ عِندِ أَنفُسِهِم مِّن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ ۖ فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا حَتَّىٰ يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ان اہل کتاب کے اکثر لوگ باوجود حق واضح ہوجانے کے محض حسد و بغض کی بنا پر تمہیں بھی ایمان سے ہٹا دینا چاہتے ہیں، تم بھی معاف کرو اور چھوڑو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنا حکم لائے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
اہل کتاب یعنی یہودی اور عیسائی پیغمبر ی کو اپنا حق سمجھتے تھے ان کے لیے یہ بات ناقابل برداشت تھی کہ نبی کسی اور قوم میں آئے جب آپ حضرت اسماعیل کے قبیلے میں آئے تو ان کے حسد کی آگ زیادہ بھڑک اٹھی اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سخت مخالف ہوگئے اسی لیے وہ طرح طرح کے حیلوں بہانوں سے مسلمانوں کو اسلام سے متنفر کرکے ان کی قوت کو کمزور کرنا چاہتے تھے، کیونکہ انھیں معلوم ہوگیا تھا کہ حق آگیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ان کو معاف کردو۔ تب تک کہ اللہ اپنا فیصلے لے آئے۔ اللہ تعالیٰ قدرت رکھتا ہے اسلام کی تربیت یہ نہیں کہ کسی میں خوبی دیکھو اور یہ سوچو کہ اس سے چھن کر یہ خوبی ہمیں مل جائے۔ حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے كہ ’’حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب مشرکین اور اہل کتاب سے درگزر کرتے تھے اور ان کی ایذا اور تکلیف سہتے تھے‘‘۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص انتقام لینے کی پورت قدرت رکھتا ہو اور انتقام نہ لے ۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اُسے حورعین کے سامنے بلائے گا اور كہے گا كہ وہ اپنی پسند کی حور منتخب کرلے ۔ ‘‘(ابن ابی حاتم: ۱/ ۳۳۶)