سورة الاعراف - آیت 193

وَإِن تَدْعُوهُمْ إِلَى الْهُدَىٰ لَا يَتَّبِعُوكُمْ ۚ سَوَاءٌ عَلَيْكُمْ أَدَعَوْتُمُوهُمْ أَمْ أَنتُمْ صَامِتُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اگر تم ان کو کوئی بات بتلانے کو پکارو تو تمہارے کہنے پر نہ چلیں (١) تمہارے اعتبار سے دونوں امر برابر ہیں خواہ تم ان کو پکارو یا خاموش رہو۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اگر تم انھیں راہ راست کی طرف بلاؤ تو آبھی نہیں سکتے کیو نکہ پتھر کے ہیں حرکت کر ہی نہیں سکتے تم انھیں بلاؤ یا نہ بلاؤ ایک ہی بات ہے۔