سورة الاعراف - آیت 153

وَالَّذِينَ عَمِلُوا السَّيِّئَاتِ ثُمَّ تَابُوا مِن بَعْدِهَا وَآمَنُوا إِنَّ رَبَّكَ مِن بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور جن لوگوں نے گناہ کے کام کئے اور پھر ان کے بعد توبہ کرلیں اور ایمان لے آئیں تو تمہارا رب اس توبہ کے بعد گناہ معاف کردینے والا، رحمت کرنے والا ہے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جنھوں سے سچے دل سے توبہ کر لی تو توبہ کے بعد معا ف فرمانے والا ہے، بنی اسرائیل اس تو بہ کے بعد اب انھیں اس جرم کا آخرت میں عذاب نہیں ہو گا، مشرکوں کے لیے توبہ کی یہ اتنی مشکل شرط اس لیے عائد کی گئی تھی کہ انھوں نے ایمان لانے کے بعد اور انبیاء کی موجودگی میں اور ان کے روکنے کے باوجود بچھڑا معبود بنا لیا تھا، ورنہ عام حالات میں شرک ونفاق والے سچے دل سے توبہ کر لیں تو انھیں اللہ سے امید رکھنی چاہیے کہ وہ گنا ہ معاف فرما دے گا۔