سورة الاعراف - آیت 121
قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کہنے لگے ہم ایمان لائے رب العالمین پر (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر بھرے مجمع میں اعلان کیا کہ ہم اللہ رب العالمین پر ایمان لائے ہیں جو موسیٰ علیہ السلام اور ہارون علیہ السلام کا پروردگار ہے، یہ و ضاحت اس لیے کی کیو نکہ فرعون بھی اپنے رب ہونے کا دعویٰ رکھتا تھا۔