سورة الاعراف - آیت 106
قَالَ إِن كُنتَ جِئْتَ بِآيَةٍ فَأْتِ بِهَا إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
فرعون نے کہا، اگر آپ کوئی معجزہ لے کر آئے ہیں تو اس کو اب پیش کیجئے! اگر آپ سچے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
فرعون کے معجزہ طلب کرنے پر آپ نے اپنا عصا زمین پر پھینکا تو تھوڑی دیر میں وہ بہت بڑا اژدہا بن گیا، اور اپنا منہ کھول کر فرعون ہی کی طرف لپکا، فرعون نے سخت دہشت زدگی کی حالت میں موسیٰ علیہ السلام سے التجاکی کہ اس سانپ کو سنبھال لے، آپ نے اسے ہاتھ لگایا تو وہ پھر عصابن گیا، پھر آپ نے اپنا ہاتھ اپنی بغل میں دبا یا اور اُسے نکالا تو وہ سفید چمکدار تھا ۔ جس سے آنکھیں چند ھیا نے لگتی تھیں۔