سورة الاعراف - آیت 92

الَّذِينَ كَذَّبُوا شُعَيْبًا كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا فِيهَا ۚ الَّذِينَ كَذَّبُوا شُعَيْبًا كَانُوا هُمُ الْخَاسِرِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جنہوں نے شعیب (علیہ السلام) کی تکذیب کی تھی ان کی یہ حالت ہوگئی جیسے ان کے گھروں میں کبھی بسے ہی نہ تھے (١) جنہوں نے شعیب (علیہ السلام) کی تکذیب کی وہ ہی خسارے میں پڑگئے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جن لوگوں نے شعیب علیہ السلام کو دھمکی دی تھی کہ ہم تمہیں اور تمہارے ساتھیوں کو یہاں سے ملک بدر کر دیں گے، عذاب نا زل ہو نے کے بعد یہ بستیاں یوں سنسان و ویران ہو گئیں جیسے یہاں کو ئی آباد ہی نہ ہوا تھا۔ اللہ کے پیغمبروں کو جھٹلا نے کا ایسا ہی انجام ہو تا ہے، خودہی نیست ونا بود ہوگئے۔