سورة الاعراف - آیت 48

وَنَادَىٰ أَصْحَابُ الْأَعْرَافِ رِجَالًا يَعْرِفُونَهُم بِسِيمَاهُمْ قَالُوا مَا أَغْنَىٰ عَنكُمْ جَمْعُكُمْ وَمَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور اہل اعراف بہت سے آدمیوں کو جن کو ان کے قیافہ سے پہچانیں گے پکاریں گے کہیں گے کہ تمہاری جماعت اور تمہارا اپنے کو بڑا سمجھنا تمہارے کچھ کام نہ آیا (١

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ اہل دوزخ ہونگے جن کو اہل اعراف پہچان کر انھیں پوچھیں گے کہ آج تمہاری کثرت و جمعیت کہاں گئی آج وہ تمہاری اکڑفوں کیا ہوئی تم تو بُری طرح عذابوں میں جکڑ دیے گئے۔