سورة القارعة - آیت 1

لْقَارِعَةُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کھڑ کھڑا دینے والی

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) سورۃ القارعہ مکی ہے اس میں قیامت کی زلزلہ خیزی کا ذکر ہے اور بتایا ہے کہ قیامت کے کے پہلے مرحلہ پر جو انقلاب آئے گا اس کے نتیجہ میں دنیا کایہ نظام درہم برہم ہوجائیگا اس کے بعد جب اللہ تعالیٰ کی عدالت میں لوگ پیش ہوں گے اور اعمال پر جزا وسزا مرتب ہوں گے اس حالت کو بیان کیا ہے۔