سورة الزلزلة - آیت 1
إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جب زمین پوری طرح جھنجھوڑ دی جائے گی (١)
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح (١) یہ سورۃ مدنی ہے بعض نے اسے مکی قرار دیا ہے نفس مضمون سے اس کے مکی ہونے کی تائید ہوتی ہے۔ اس سورۃ میں موت کے بعد دوسری زندگی اور اس میں ان سب اعمال کاپورا پورا محاسبہ ہونے کا ذکر ہے۔ (٢) جب قیامت کا زلزلہ آئے گا توزمین کے اندر جو کچھ ہے وہ اگل کرباہر پھینک دے گی اور وہ اپنے اوپر گزرے ہوئے تمام حالات بیان کردے گی۔