سورة الطارق - آیت 11

وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

بارش والے آسمان کی قسم (١)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٤) آسمان کے، ذات الرجع، ہونے کے یہ معنی ہیں کہ بارش باربار اپنے موسم میں اور خلاف موسم پلت پلٹ کرآتی ہے اور وقتا فوقتا برستی رہتی ہیں یا اس کے لیے بارش برستی ہے اور پھر بھاپ بن کر اوپر چلی جاتی ہے اور دوبارہ قطرے بن کرزمین پر گرتی ہے۔