سورة الطارق - آیت 9
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جس دن پوشیدہ باتوں کی جانچ پڑتال ہوگی۔ (١)
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٣) آیت نمبر ٩ میں پوشیدہ اسرار سے مراد ہر شخص کے وہ اعمال بھی ہیں جو دنیا میں ایک راز بن کر رہ گئے ہیں اور وہ معاملات بھی جن کے پیچھے خفیہ نیتیں اور خواہش کام کررہی تھیں۔