سورة التكوير - آیت 19
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یقیناً یہ ایک بزرگ رسول کا کہا ہوا ہے (١)
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٣) آیت ١٩ میں، رسول کریم، سے وحی لانے والا فرشتہ مراد ہے جیسا کہ بعد کی آیات سے معلوم ہوتا ہے فرشتہ وحی کے مبلغ ہونے کی حیثیت سے قرآن مجید کو اس کا کلام کہا گیا ہے ورنہ یہ ظاہر ہے کہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور متعدد آیات میں اس کی تصریح موجود ہے۔