سورة عبس - آیت 9
وَهُوَ يَخْشَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور وہ ڈر (بھی) رہا ہے (١)
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٣) ایک داعی حق کایہ فرض ہے کہ جویان حق خواہ کتنے ہی ناداراورادنی درجہ کے لوگ کیوں نہ ہوں ان کی تربیت پر اپنی توجہات کو مرکوز رکھے اور جو لوگ غروروتکبر کی وجہ سے حق کی پروار نہیں کرتے ان کے پیچھے پڑ کراپنا وقت ضائع نہ کرے قرآن مجید نے متعدد مقامات پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بحیثیت مربی وداعی ہونے کے اس کی تلقین فرمائی ہے یہاں پر بھی اسی اصول کو پیش نظر رکھنے کی ہدایت ہے۔