سورة المعارج - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورۃ مکی ہے اور اس کے نزول کا زمانہ بھی سورۃ الحاقہ کا ہے اس سورۃ میں بھی کفار کو تنبیہ کی گئی ہے جو قیامت اور جنت ودوزخ کا مذاق اڑاتے تھے اور کہتے تھے، لے آؤ وہ قیامت جس سے تم ڈراتے ہو، اور رسول اکرم صلی اللہ کو صبر وتحمل کی تلقین کی گئی ہے کہ آپ ان کے تمسخر کی پروا نہ کریں، یہ اپنے بے ہودہ مشغلوں کا انجام خود دیکھ لیں گے۔