سورة التغابن - آیت 3

خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۖ وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اسی نے آسمانوں کو اور زمین کو عدل و حکمت سے پیدا کیا (١) اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں (٢) اور اسی کی طرف لوٹنا ہے (٣)۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) تخلیق بالحق کا مطلب یہ ہے کہ فطرت کائنات میں تحسین وآرائش کا قانون کام کررہا ہے اور جو چاہتا ہے کہ جو کچھ ہو ایسا ہو کہ اس میں حسن وجمال اور خوبی وکمال ہو۔