سورة الحشر - آیت 6
وَمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ مِنْهُمْ فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ خَيْلٍ وَلَا رِكَابٍ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يُسَلِّطُ رُسُلَهُ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ان کا جو مال اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے ہاتھ لگایا ہے جس پر نہ تو تم نے گھوڑے دوڑائے ہیں اور نہ اونٹ بلکہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول کو جس پر چاہے غالب کردیتا ہے (١) اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤) بنی نضیر کی جلاوطنی کے بعد جو جائداد حکومت اسلامی کے قبضہ میں آئی اس کے متعلق آیت ١٠ تک بیان کیا کہ اس کا انتظام کیسے کیا جائے چنانچہ واضح فرمایا کہ یہ اموال فے چونکہ کسی لڑائی کے بغیر قبضہ میں آئے ہیں اس لیے ان کا حکم اموال غنیمت کا نہیں ہے کتب حدیث میں اموال غنیمت اور اموال فے کے مفصل احکام مذکور ہیں۔