سورة القمر - آیت 8

مُّهْطِعِينَ إِلَى الدَّاعِ ۖ يَقُولُ الْكَافِرُونَ هَٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پکارنے والے کی طرف دوڑتے ہونگے اور کافر کہیں گے کہ یہ دن تو بہت سخت ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) جب انہیں مثالیں دے کر سمجھایاجاچکا ہے کہ انکار آخرت کے نتائج کیا ہوتے ہیں پھر اگر یہ اپنی ہٹ دھرمی سے اب بھی باز نہیں آتے تو آپ انہیں ان کی حالت پر چھوڑ دیجئے۔