سورة النجم - آیت 50
وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے (١)۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤)۔ عاد اولی، سے قدیم قوم عاد مراد ہے جس کی طرف حضرت ہود (علیہ السلام) بھیجے گئے تھے یہ قوم حضرت ہود کو جھٹلانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئی اور وہی لوگ باقی رہ گئے جو حضرت ہود پر ایمان لائے تھے ان کی نسل کو تاریخ میں عاد اخری یاعاد ثانیہ بھی کہا جاتا ہے۔