سورة الذاريات - آیت 46
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور نوح (علیہ السلام) کی قوم کا بھی اس سے پہلے (یہی حال ہوچکا تھا) وہ بھی بڑے نافرمان تھے۔ (١)
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٦)۔ آیت ٣١ سے ٤٢ تک انبیا اور بعض گزشتہ قوموں کے انجام کی طرف پے درپے اشارات کیے ہیں جس سے یہ بتانا مقصود ہے کہ اللہ کا قانون اور مکافات برابر کام کرتارہا ہے اور نیکوکاروں کے لیے انعام اور ظالموں کے لیے سزا کی مثالیں مسلسل پائی جاتی ہیں جب دنیا میں مکافات عمل کاسلسلہ جاری ہے تو اس طبعی نظام کے ختم ہوجانے کے بعداعمال کے نتائج کا کامل طور پر نہایت ضروری ہے۔