سورة الذاريات - آیت 37
وَتَرَكْنَا فِيهَا آيَةً لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ الْعَذَابَ الْأَلِيمَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ہم نے ان کے لئے جو دردناک عذاب کا ڈر رکھتے ہیں ایک (کامل) علامت چھوڑی (١)
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٥)۔ آیت ٣٧ میں جس نشانی کی طرف اشارہ فرمایا ہے اس سے مراد بحیرہ مردار ہے جس کاجنوبی علاقہ آج بھی ایک عظیم الشان تباہی کے آثار پیش کررہا ہے۔