سورة الحجرات - آیت 1
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اے ایمان والے لوگو! اللہ اور اس کے رسول کے آگے نہ بڑھو (١) اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو یقیناً اللہ تعالیٰ سننے والا، جاننے والا ہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیروتشریح۔ (١)۔ یہ سورۃ مدنی ہے اور مختلف مواقع پر نازل شدہ احکام واہدایات کا مجموعہ ہے اور اکثر احکام مدینہ طبیہ کے آخری دور میں نازل ہوئے ہیں اس سورۃ میں ان آداب کی تعلیم دی گئی ہے جو اہل ایمان کے لیے ضروری ہے۔