سورة الجاثية - آیت 2
تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ کتاب اللہ غالب حکمت والے کی طرف سے نازل کی ہوئی ہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح۔ (١) سورۃ الجاثیہ مکی ہے اور سورۃ الدخان کے قریبی دور میں نازل ہوئی ہے دونوں سورتوں کے مضامین میں مشابہت پائی جاتی ہے اس سورۃ میں بھی توحید وآخرت کے متعلق مشرکین کے شبہات کے جوابات دیے گئے ہیں کفار کی ہٹ دھرمی اور استکبار پرانہیں ملامت کی ہے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صبر کی تلقین ہے۔