سورة الدخان - آیت 39
مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بلکہ ہم نے انہیں درست تدبیر کے ساتھ ہی پیدا کیا (١) ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٦) آیت نمبر ٣٩۔ یعنی آسمان وزمین اپنی حکمت کاملہ اور صحیح مقصد کے تحت پیدا کیے ہیں۔ یہاں تخلیق بالباطل کو، تلعب، سے تعبیر کیا ہے یعنی کوئی کام کھیل کود کی طرح بغیر کسی مقصد کے کرنا۔