سورة الزخرف - آیت 61
وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُونِ ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور یقیناً عیسیٰ (علیہ السلام) قیام کی نشانی ہے (١) پس تم (قیامت) کے بارے میں شک نہ کرو اور میری تابعداری کرو یہی سیدھی راہ ہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٦) آیت ٦١ میں حضرت عیسیٰ کو قیامت کانشان قرار دیا ہے اور یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ حضرت عیسیٰ زندہ ہوں اور آخرزمانہ میں قیامت کے قریب آسمان سے نزول کریں جیسا کہ احادیث میں آیا ہے۔