سورة الشورى - آیت 39

وَالَّذِينَ إِذَا أَصَابَهُمُ الْبَغْيُ هُمْ يَنتَصِرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور جب ان پر ظلم (و زیادتی) ہو تو وہ صرف بدلہ لے لیتے ہیں۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١٢) آیات ٣٩ تا ٤٣ میں مومنین کی صفات کا بیان ہے اور بتایا کہ قانونی لحاظ سے انتقام لینا جائز ہے مگر اپنے مسلمان بھائی کو معاف کردینا عالی حوصلگی اور بلند اخلاقی درجہ ہے۔ مسیح (علیہ السلام) کی تعلیم صرف اخلاق ہے اور موسیٰ (علیہ السلام) کی تعلیم صرف قانون ہے لیکن وہ جس نے کہا میں نبوت کی آخری اینٹہوں وہ جسطرح ایک معلم اخلاق تھیاسی طرح ایک مقنن آئین وقانون ساز بھی تھے اسلام اور شرائع سابقہ کایہ فرق ایک نہایت اہم اور اصولی نکتہ دقیق ہے۔